رواں ہفتے پاکستان اور بھارت میں بارش ہوں گی‘ عالمی ماہر موسمیات

170

نیو یارک (آن لائن) عالمی ماہرِ موسمیات جیسن نکولس نے کہا ہے کہ رواں ہفتے پاکستان کے علاوہ وسطی اور شمال مغربی بھارت کے مختلف مقامات پر بھی بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جیسن نکولس نے اپنے بیان میں کہا کہ ہوا کا ایک اور کم دبائو خلیجِ بنگال میں رواں ہفتے کے آخر میں بن سکتا ہے ‘ یہ سسٹم اتوار اور پیر تک اوڑیسہ اور مغربی بنگال پر اثر انداز ہو گا ۔