بھارت نے یاتریوں کو پاکستان آنے کی اجازت نہیں دی

113

لاہور(نمائندہ جسارت) بھارت نے بابا گورو نانک کی 482 ویں برسی جوتی جوت کی 3 روزہ تقریبات میں شرکت کے لیے کرتار پور راہداری کے ذریعے یاتریوں کو آنے کی اجازت نہیں دی تاہم دربار صاحب کرتار پور میں بابا گورو نانک کی برسی کے دوسرے روز بھی سکھ یاتریوں کی آمد جاری ہے، پہلی بار نگر کیرتن جلوس کے لیے خصوصی نئی بس تیار کی گئی ہے جس میں لائوڈ اسپیکر اور دیگر سہولتیں مہیا کی گئی ہیں،یاتریوں کو سخت تلاشی کے بعد کورونا وائرس کی ایس اوپیز پر عمل کروایا جا رہا ہے۔