جی ایف ایس بلڈرز اور زی گروپ کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

334
سی ای اوجی ایف ایس بلڈرز عرفان واحداور بانی صدر ذی گروپ ذیشان الطاف دستاویزات کا تبادلہ کررہے ہیں

 

کراچی(اسٹاف رپورٹر ) تعلیم کے فروغ اور مفت تعلیم کے مواقع فراہم کرنے کے لیے جی ایف ایس بلڈرز اینڈ ڈیولپرز اور ذی گروپ آف کمپنیز کے مابین ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے جس کے تحت دونوں ادارے باہمی تعاون سے پاکستان میں تعلیم کے فروغ کو یقینی اور عام آدمی کی تعلیم تک رسائی کو ممکن بنائیں گے۔ اس دستخطی تقریب کے مہمانِ خصوصی سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین مولانا بشیر فاروقی تھے۔مہمانِ خصوصی سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین مولانا بشیر فاروقی نے کہا کہ تعلیم کسی بھی ملک میں پیداواری صلاحیت والے افراد تیار کرتی ہے جو ملک کی ترقی کے لیئے انتہائی سودمند ثابت ہوتے ہیں۔ قوم کی تعلیم اس بات کا تعین کرتی ہے کہ وہ ملک کی خوشحالی اور استحکام میں کیا کردار ادا کر سکتی ہے۔جی ایف ایس بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عرفان واحد نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جدید ترقی یافتہ اور صنعتی دنیا تعلیم کے پہیوں پر ہی چل رہی ہے۔ ہمیں بھی تعلیم کی اہمیت کو سمجھنا چاہیے۔ مسابقتی دور میں اپنی بقاء کے لیے ہم سب کو رہنمائی کے لیے تعلیم کی ضرورت ہے۔ تعلیم انسان کی شخصیت، خیالات اور سماجی مہارت کو نکھارتی ہے۔ یہ لوگوں کو زندگی کے کٹھن مراحل سے کامیابی کے ساتھ گزرنے کے قابل بناتی ہے۔ذی گروپ آف کمپنیز کے بانی صدر زیشان الطاف لوہیاکا کہنا تھا کہ تعلیم کسی بھی ملک و قوم کی ترقی و کامیابی کی کنجی ہے۔ تعلیم ہمارے لیے ایک اچھا کیریئر بنانے کی راہ ہموار کرتی ہے۔ یہ ہمارے ذہن کی آبیاری کرتی ہے اور خیالات کو تقویت پہنچاتی ہے۔ ہمار ے کردار اور طرزِ عمل کو بہتر بناتی ہے۔ اور ہ میں اپنی اعلیٰ صلاحیتوں تک پہنچانے میں مدد دیتی ہے۔