دنیا کی طویل العمر جڑواں بہنیں، گنیز ورلڈ ریکارڈ کا اعزاز

281

ٹوکیو: گنیز ورلڈ ریکارڈ نے اعلان کیا کہ جاپان کی امینو سومیاما اور کومے کوڈاما اب دنیا کی سب سے قدیم جڑواں جوڑی ہے. دونوں خواتین 107 سال اور 300 دن کی ہیں۔

امینو اور کومے 5 نومبر 1913 کو خاندان کی بڑی بیٹیوں کی حیثیت سے پیدا ہوئی تھیں جو کہ شادو جزیرہ ، کاگاوا صوبے میں رہتے تھے۔ 11 بہن بھائیوں میں امینو تیسری اور کوومے چوتھی اولاد تھیں۔

جڑواں بہنوں نے کہا کہ انہوں وہ اپنے بچپن کو جاپانی ٹی وی ڈرامہ “اوشین” سے تشبیہہ دیتی ہیں جس میں میجی دور کی ایک لڑکی کو دکھایا گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ان کے ہم عصر انہیں بہت تنگ کرتے اور آوازیں کستے تھے کیونکہ وہ جڑواں تھیں.

شادی کے بعد امینو کے چار بچے تھے اور کومے کے تین بچے تھے۔ امینو اب شوڈو جزیرہ ، کاگاوا میں رہتی ہیں جبکہ کووم اویٹا میں رہتی ہیں۔ سماجی اور مثبتیت کے طور پر دونوں بہنوں نے 70 سال کی عمر میں بدھمت عبادات کے لیے اکٹھے سفر کرنا شروع کیا باوجود اس کے کہ وہ اکثر ایک دوسرے سے مشکل س مل پاتی تھیں۔