اسلام آباد سے لندن جانے والی پرواز میں مسافر خاتون دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئیں

364
File Photo

تاشقند: اسلام آباد سے لندن جانے والی برٹش ائیرویز کی پرواز میں مسافر خاتون دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئیں۔

ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق مسافر خاتون دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرنے پر کپتان نے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کرکے تاشقند ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی،  ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ مسافر کئی گھنٹوں سے تاشقند ائیر پورٹ پر ہی موجود ہیں، اور طیارے  کی لندن روانگی سے متعلق کچھ نہیں بتایا جا رہا۔

پرواز بی اے 260 اسلام آباد سے گزشتہ رات لندن کیلئے روانہ ہوئی تھی۔

دوسری جانب برٹش ائیرویز کا کہنا ہے کہ طیارہ جلد ہی برطانیہ روانہ کیا جائے گا، طیارے میں فنی خرابی کو دور کیا جارہا ہے۔