‘جھکیں گے نہ نیوٹرل مقام پر کھیلیں گے’

499

چیئرمین کرکٹ بورڈ رمیز راجا نےدوٹوک اعلان کیا ہے کہ ہم نے ملکی کرکٹ کیلئے کسی کے آگے جھکنا نہیں اور نیوٹرل وینیو پر کبھی جاکر نہیں کھیلیں گے۔

ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے رمیز راجا نے کہا کہ صورتحال کچھ اچھی نہیں ہے یہ بتانامجھےخود اچھا نہیں لگتا کہ پاکستان کرکٹ اس وقت کتنے دباو میں ہے انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو دیکھ لیا تھا مگر انہوں نے مدد نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ زمینی حقائق نہ سمجھنے پر بہت افسوس ہوا میرا تو دل ہی ٹوٹ گیا ہے ہمیں متحد ہو کر دنیا کو ایک مثبت پیغام دینا ہے یہ چاہتے ہیں کہ ہم اندر سے ٹوٹ جائیں لیکن ہم نے پریشر برقرار رکھنا ہے، حریف ٹیم کے کھیلنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے مگر ایشئن بلاک ہے ٹرائنیگولر سیریز کھیل سکتے ہیں۔

رمیز راجا نے کہا کہ نیوٹرل وینو پر ہم نہیں جائیں گے   وینیو پاکستان ہی رہے گاآئی سی سی کے فورم پر ایسے معاملات کا حل ڈھونڈیں گے ورلڈکپ کے دوران آئی سی سی کی میٹنگ ہے معاملے کو قانونی طریقے سے دیکھنا ہے، افغان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین بھی پاکستان آرہے ہیں۔