سعودی عرب؛ 12 سال سے زائد 90 فیصد طلبا کی ویکسینیشن مکمل

197

سعودی عرب میں 12 برس سے زائد عمر کے 90 فیصد طلبا کی کورونا ویکسینیشن مکمل ہو گئی۔

عرب میڈیا کے مطابق وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ 12 برس سے اوپر کے 90 فیصد طلبہ و طالبات کورونا ویکسین ‏کی دوخوراکیں لگوا چکے ہیں۔

وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ نئے تعلیمی سال کے چوتھے ہفتے کے آغاز پر ہی 12 برس سے زائد عمر کے 90 عشاریہ ‏‏50 فیصد طلبہ و طالبات نے ویکسینیشن کروائی ہے جب کہ ویکسین لگوانے والوں اساتذہ کی شرح قریباً سو ‏فیصد ہو چکی ہے۔

وزارت نے کہا ہے کہ طلبا، اساتذہ اور اسکول عملے کی ویکسینیشن سے تعلیمی ماحول محفوظ ہو گیا ہے۔

سعودی عرب میں تعلیمی ادارے کھولنے کے لیے طلبا، اساتذہ اور عملے کی ویکسینیشن لازمی ‏‏قرار دیے جانے ‏کے ‏بعد ویکسین لگوانے کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

وزارت نے واضح کیا ہے کہ ویکسین کی دو خوراکیں لینے والے طلبہ کی تعلیمی اداروں میں ‏حاضری سے مشروط ‏ہے۔

ساتھ ہی وزارت نے ایک بار پھر یاد دہانی کروائی ہے کہ جن طلبہ نے ویکسینیشن نہیں کروائی وہ ‏جلد از جلد ‏کروائیں۔