‘کرکٹ دوروں کی منسوخی سے پی ٹی وی کو کروڑوں کا نقصان ہوا’

250

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان منسوخی سے پی ٹی وی کو کروڑوں کا نقصان ہوا۔

اپنے ٹوئٹر بیان میں فواد چوہدری نے لکھا کہ کرکٹ دوروں کی منسوخی سے پی ٹی وی کو کروڑوں کا نقصان ہوا ہے دونوں بورڈز کیخلاف قانونی کارروائی کیلئے وکلا سے مشورہ کریں گے۔

 فوادچوہدری نے کہا کہ پاکستان کیخلاف ایک مخصوص عالمی لابی مصروف عمل ہے ہمیں جھکانے کی خواہش رکھنے والے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے جس میں  ملکی سیاسی، معاشی اور کورونا صورتحال کا جائزہ لیا جارہا ہے جب کہ  نیوزی لینڈ، انگلینڈ کی ٹیموں کے دوروں کی منسوخی سمیت اہم امور پر گفتگو کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ نے دورہ پاکستان منسوخ کر دیا ہے اور اب پاکستان کو اکتوبر میں شیڈول ورلڈکپ کھیلنا ہے اور میگا ایونٹ کے بعد بنگلادیش کے ساتھ سیریز کا امکان ہے۔