ملک میں کورونا سے مزید 81 افراد جاں بحق، 1897 نئے کیسز رپورٹ

320

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 81 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 27 ہزار 327 ہوگئی۔

کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 81 مریض انتقال کرگئے جب کہ 1897 نئے کیسز بھی سامنے آگئے۔ کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 27 ہزار 905 ہوگئی۔

ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 62 ہزار 922 ہے۔ اب تک 11 لاکھ 37 ہزار 656 مریض صحت یاب ہوچکے۔

کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ میں رپورٹ ہوئے۔ سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 51 ہزار 448 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 29 ہزار 889 ہے۔ صوبے میں 7 ہزار 289 اموات ہوچکیں۔ 4 لاکھ 14 ہزار 270 مریض حت یاب ہوئے۔

پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 23 ہزار 670 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 21 ہزار 961 ہے۔ صوبے میں 12 ہزار 449 اموات ہوچکیں۔ 3 لاکھ 89 ہزار 260 مریض صحت یاب ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 71 ہزار 589 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 6 ہزار 969 ہے۔ صوبے میں 5 ہزار 426 اموات اور 1 لاکھ 59 ہزار 194 مریض صحت یاب ہوئے۔

اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 4 ہزار 348 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 2 ہزار 656 ہے۔ اسلام آباد میں 904 اموات ہوچکیں۔ 1 لاکھ 788 مریض صحت یاب ہوئے۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 33 ہزار 821 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 984 ہے۔ آزاد کشمیر میں 733 اموات ہوچکیں۔ 32 ہزار 104 مریض صحت یاب ہوئے۔

بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 32 ہزار 772 جب کہ فعال کیسز کی 261 ہے۔ صوبے میں 344 اموات ہوچکیں۔ 32 ہزار 167 مریض صحت یاب ہوئے۔

گلگت بلتستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 10 ہزار 257 جب کہ فعال کیسز 202 ہے۔ گلگت بلتستان میں 182 اموات ہوچکیں۔ 9 ہزار 873 مریض صحت یاب ہوئے۔