دودھ کی قیمت میں اضافہ؛ عدالت نے کمشنر کراچی کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا

605

کراچی: دودھ کی قیمت میں اضافے کے خلاف درخواست پر عدالت نے کمشنر کراچی کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ہے۔

دودھ کی قیمت میں اضافے کے خلاف درخواست کی سماعت سندھ ہائی کورٹ کے جج جستس جسٹس اقبال کلہوڑو نے کی۔ سماعت پر کمشنر کراچی کی عدم موجودگی پر جسٹس جسٹس اقبال کلہوڑو نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کمشنر یا اسسٹنٹ کمشنر کہاں ہیں؟ عدم پیشی پر اسسٹنٹ کمشنر کے وارنٹ جاری کریں گے۔

جسٹس جسٹس اقبال کلہوڑو نے استفسار کیا کہ دودھ کی قیمت کا کچھ تو فارمولا ہوگا؟ دودھ کی قیمتیں طے ہو رہی ہیں نہ ہی کوالٹی بہتر ہو رہی ہے، طے کردہ نرخ سے زائد قیمت پر کیا کارروائی کر رہے ہیں؟ قیمت کے کنٹرول سے متعلق توہین عدالت کی کارروائی کر سکتے ہیں، کمشنر کراچی اور دیگر ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کریں گے۔

عدالت نے کمشنر کراچی کو آئندہ سماعت پر رپورٹ سمیت ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ہے۔ عدالت نے دودھ کے معیار سے متعلق اقدامات پر سندھ فورڈ اتھارٹی سے بھی جواب طلب کرلیا۔ درخواست پر 21 اکتوبر کو ہوگی۔