طالبان رہنماؤں کے ابتدائی بیانات حوصلہ افزا ہیں، وزیر خارجہ

228
باغی ارکان سے نظرثانی کی اپیل کرتے ہیں، وزیر خارجہ

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ طالبان رہنماؤں کے ابتدائی بیانات حوصلہ افزا ہیں، پاکستان افغانستان میں جامع حکومت کے قیام کا خواہاں ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے یو این پریس نمائندگان نے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیر خارجہ نے عالمی امور پر پاکستان کے نقطہ نظر کی وضاحت کی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانیوں نے گزشتہ 4 دہائیوں میں جنگ کا سامنا کیا، افغانستان میں امن کی امید پیدا ہوئی ہے، عالمی برادری افغانیوں کو تنہا نہ چھوڑے، پرامن افغانستان پورے خطے کے استحکام کا باعث ہوگا، 4 دہائیوں سے 30 لاکھ افغان مہاجرین کی میزبانی کر رہے ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں صورتحال کشیدہ ہونے سے پاکستان زیادہ متاثر ہوگا، پاکستان نے غیر ملکی شہریوں کے انخلا میں معاونت کی، پاکستان افغانستان میں جامع حکومت کے قیام کا خواہاں ہے، طالبان رہنماؤں کے ابتدائی بیانات حوصلہ افزا ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت امن کی طرف ایک قدم بڑھائے، ہم 2 قدم بڑھائیں گے، بھارت کے یکطرفہ اقدامات نے صورتحال کو مزید پیچیدہ کر دیا، بھارت کی ہندوتوا پالیسیوں کے خلاف آوازیں اٹھ رہی ہیں، بھارت امن چاہتا ہے تو کشمیریوں پر جاری مظالم بند کرے۔