حکومت کا ویکسین نہ لگوانے والوں کیخلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ

267

اسلام آباد: حکومت نے کورونا ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر این سی او سی نے کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کے لیے انتباہ جاری کردیا ہے۔ این سی او سی نے کہا کہ ویکسین نہ لگوانے والے افراد پر یکم اکتوبر سے مختلف سہولتوں کی بندش کر دی جائے گی۔

این سی او سی نے کہا کہ ویکسینیشن کا عمل جلد ازجلد مکمل کروائیں اور زندگی بحال رکھیں۔