اسپورٹس اداروں میں چھانٹی کا عمل شروع

247

 

اسلام آباد (سید وزیر علی قادری) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے پاکستان کے دورے کو ادھورا چھوڑ کر وطن واپسی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کے ملازمین ذہنی اذیت کا شکار ہیں، کھیلوں کے دلدادہ ‘بلا ‘ نشان والے کپتان وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی شخصیت کو بے روزگار ہونے والے گھرانوں نے بددعائیں دینا شروع کردیں۔ زرائع کے مطابق اکتوبر کے آخر تک تمام ڈپارئمنٹس کی ٹیمیں نہ صرف ختم کردی جائیں گی بلکہ کھلاڑیوں کی بہت بڑی تعداد ملازمت سے محروم ہوجائے گی۔ ان احکامات پر عمل درآمد شروع کردیا گیا ہے اور سب سے پہلے پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ملازمین کو برطرف کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ واپڈا سے وابستہ ایک اہم شخصیت نے نام نہ لینے کی شرط پر بتایا کہ ایک اعلی عہدیدار نے اپنے رشتہ دار نوجوان کو بیرون ملک کھیلنے کے لیے بھیجا جو 5 گریڈ کا ملازم تھا اور واپسی پر اس کو 16 گریڈ پر ترقی دے دی جبکہ گولڈ میڈلسٹ کا اعزاز رکھنے والے ایتھلیٹ کو مزدور کی پوزیشن پر مامور کردیا گیا ہے۔ یہ ہی نہیں پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہیومن ریسورسز شعبہ نے ملازمین کی لسٹیں تیار کرنا شروع کردی ہیں جس کی تکمیل کے بعد چیئرمین رمیز راجا سفارشات کی روشنی میں ایک پالیسی کا اعلان کرینگے جس میں ملازمین کو فارغ کرتے وقت معقول رقم بھی دی جائے گی۔ واضح رہے کہ جب سے پی ٹی آئی کی حکومت برسر اقتدارآائی ہے غلط پالیسیوں کی وجہ سے سب سے زیادہ نقصان کھیل اور کھلاڑی کو پہنچا ہے۔