نیشنل T20کپ ، شائقین کو گرائونڈ میں آنے کی اجازت

157

اسلام آباد(جسارت نیوز)نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں شائقین کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہوگی۔ این سی او سی نے 23ستمبر سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہونے والے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں شائقین کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دیدی ہے۔پی سی بی کرکٹ مداحوں کے ساتھ مل کر اسٹیڈیم کی رونقیں بحال کرنا چاہتا ہے اور دنیا کو دکھانا چاہتا ہے کہ پاکستان میں سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔شائقین کے لیے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ سیریز کے لیے لگائی گئی کرسیاں نہیں ہٹائی گئی ہیں۔