روپے کی کمزوری معیشت کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے، میاں زاہد حسین

197

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ پیٹر ولیم پراڈکٹس، بجلی اور دیگر اشیاء کی قیمت میں اضافہ کے بعد اب گیس کی قیمت میں بھی اضافہ کا سوچا جا رہا ہے جس نے کاروباری برادری کو سراسیمہ کر دیا ہے۔ صارفین کو فراہم کی جانے والی گیس میں سے 43 فیصد کی قیمت میں زبردست اضافہ کی تجویز ہے جس نے گیس صارفین کی نیندیں اڑا دی ہیں۔ میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گیس مہنگی کرنے سے عوام ، صنعت و تجارت اور زراعت بری طرح متاثر ہو ں گی ۔