پاکستان اسٹاک : 71 فیصد حصص کی قیمتیں کم ہوگئیں

184

 

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں کی مارکیٹ عدم دلچسپی اور نئی سرمایہ کاری کا سلسلہ رکنے کی وجہ سے پاکستان اسٹاک مارکیٹ پیر کا روبار کے پہلے ہی دن مندی کی لپیٹ میں آ گئی ،کے ایس ای100انڈیکس 46600 پوائنٹس سے گھٹ کر46500پوائنٹس پر آگیا جبکہ مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 41ارب روپے سے زائد ڈوب گئے جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 81کھر ب روپے سے گھٹ کر 80کھرب روپے کی کم ترین سطح پر آگیا جبکہ مندی کے سبب 71.28 فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں ۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ پیرکو کاروبار کے آغاز سے ہی دبائو کا شکار رہی ،منافع خوری کی خاطر فروخت کے دبائو اور سرمائے کے انخلاء سے ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر انڈیکس 46200پوائنٹس کی پست ترین سطح پر بھی دیکھا گیا تھا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو کے ایس ای100انڈیکس میں 107.87پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 46636.08 پوائنٹس سے کم ہو کر 46528.21 پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 58.36 پوائنٹس کمی سے کے ایس ای 30 انڈیکس 18480.32پوائنٹس سے کم ہو کر 18421.96 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 32010.20پوائنٹس سے گھٹ کر 31860.27پوائنٹس پر آگیا ۔