محمد سلمان اسلم برائے سال 2021-2022 کاٹی کے بلا مقابلہ صدر منتخب

202

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )کو رنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے نئے عہدے داران بلامقابلہ منتخب ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق2021-22 کی صدارت کے لیے معروف بزنس مین محمد سلمان اسلم کو منتخب کر لیاگیا جبکہ ماہین سلمان بطور سینئر نائب صدر اور فرخ قندھاری نائب صدر منتخب ہو گئے۔ اس موقع پر کاٹی کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیرنے سلمان اسلم کو کاٹی کا صدر بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ادوار کے سابق صدور نے بزنس کمیونٹی کی خدمت اور ملکی معیشت میں بہتری کیلئے جو کاوشیں اور خدمات انجام دیں ان کے مزید فروغ کے لیے سلمان اسلم بہترین انتخاب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کاٹی میں سلیم الزماں نے بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور کاٹی کا معیار بلند کیا۔