ایک تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ12ہزار900روپے ہوگئی

172

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )عالمی مارکیٹ میں3 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا مہنگا ہو کر 1758ڈالر ہو گیا جس کے باعث ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمتیں بڑھ گئیں ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق پیر کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں 400 روپے کے اضافے سے ایک تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر1لاکھ12ہزار900روپے اور دس گرام سونے کی قیمت343روپے کے اضافے سے 96 ہزار794روپے پر جا پہنچی ۔