اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 169.40رو پے ہوگئی

140

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں پیر کو ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں گراوٹ کا رجحان رہا جس کی وجہ سے ڈالر مہنگا ہو گیا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق انٹر بینک میں پیر کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں60پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 168.10روپے سے بڑھ کر168.70روپے اور قیمت فروخت 168.20روپے سے بڑھ کر 168.80روپے ہو گئی اسی طرح80پیسے کے اضافے سے مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 168.60روپے سے بڑھ کر 169.40روپے اور قیمت فروخت 169 روپے سے بڑ ھ کر169.80روپے پر جا پہنچی ۔