قومی اسٹارز 23 ستمبر سے نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں جلوہ گر ہوں گے

198

 

راولپنڈی (سید وزیر علی قادری)پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی ستارے 23 ستمبر سے راولپنڈی میں شروع ہونے والے نیشنل ٹی ئنٹی کپ میں جلوہ گر ہوں گے۔ایونٹ 13 اکتوبر تک جاری رہے گا۔ یہ ٹورنامنٹ قومی کھلاڑیوں کو آئی سی سی مینز ٹی ٹوء￿ ئنٹی ورلڈکپ کی تیاریوں میں معاونت فراہم کرے گا۔میگا ایونٹ کے لیے اعلان کردہ 15 رکنی قومی اسکواڈ سمیت تینوں ریزرو کھلاڑی اس ٹورنامنٹ میں اپنی اپنی کرکٹ ایسوسی ایشنز کی نمائندگی کریں گے۔پرجوش تماشائیوںکے لیے ایونٹ کاپہلا مرحلہ راولپنڈی اور دوسرا لاہور میں کھیلا جائے گا۔13 اکتوبر سے راولپنڈی میں شروع ہونے والا مرحلہ 3 اکتوبر تک جاری رہے گا، جہاں کْل 18 میچز کھیلے جائیں گے۔ ایونٹ کا دوسرا مرحلہ 6 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگا، جہاں فائنل سمیت کْل 15 میچز کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ کے دونوں فائنلز 12 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم ایونٹ میں سینٹرل پنجاب کی قیادت کریں گے۔ نائب کپتان قومی کرکٹ ٹیم شاداب خان ٹورنامنٹ میں ناردرن کی کپتانی کے فرائض انجام دیں گے۔اوپنر امام الحق بلوچستان جبکہ وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد ٹورنامنٹ میں سندھ کی قیادت کریں گے۔قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان ایونٹ کی دفاعی چمپئن خیبرپختونخوا کی قیادت کریں گے۔ سدرن پنجاب کی کپتانی صہیب مقصود کے سپرد کی گئی ہے۔ چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے التواء کے بعد نیشنل ٹی ٹو ئنٹی کپ کا انعقاد قومی کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے بھرپور اظہار کا موقع فراہم کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے سب سے بہترین کھلاڑیوں کی ایونٹ میں شرکت سے ٹورنامنٹ کی اہمیت بڑھ جائے گی۔ اس سے نوجوان کھلاڑیوں کو اپنے سینئرز کے ساتھ ڈریسنگ روم کا تبادلہ کرنے کا موقع بھی ملے گا۔