دینی مدارس کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونا وقت کی ضرورت ، علماء

72

ٹنڈوآدم (پ ر) مفتی تقی عثمانی پر اظہار اعتماد و مبارکباد، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت سندھ کے سربراہ ممتاز عالم دین علامہ احمد میاں حمادی اورتنظیم تحفظ ناموس خاتم الانبیاء پاکستان، جامعہ ندوۃ العلوم ختم نبوت، جامعہ حمادیہ قاضی کالونی، جامہ علم و عمل، جامعہ مدنیہ اشاعۃ العلوم کے رہنمائوں مفتی محمد طاہر مکی، علامہ محمد راشد مدنی، مفتی محمد امان اللہ بلوچ، مولانا ثناء اللہ، مولانا حبیب الرحمن السعید، قاری عبدالرحمن الحذیفی، شبان ختم نبوت سندھ کے حافظ میر اسامہ سموں، پاسبان ختم نبوت کے حافظ محمد ابراہیم سموں، جمعیت علماء اسلام (س) کے مولانا محمد عثمان سموں، جامعہ عربیہ مفتاح العلوم کے مولانا محفوظ الرحمن شمس ودیگر جید علماء ورہنمائوں نے شیخ الاسلام مفتی محمد تقی عثمانی کو وفاق المدراس العربیہ پاکستان کے بلا مقابلہ صدر منتخب ہونے پر بھرپور خراج تحسین پیش کیا اور اعتمادکا اظہار کیا۔ علماء نے کہا کہ تمام دینی مدارس کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونا وقت کی ضرورت ہے، اسلام دشمن قوتوں نے ہر طرف سے اسلام اور مسلمانوں کو گھیرے میں لیا ہوا ہے اگر اب بھی ہم متحد نہ ہوئے تو ایسا نقصان ہمیں اٹھانا پڑیگا جسکا ازالہ ناممکن ہے۔