لاڑکانہ، 15 سے زائد سنگین مقدمات میں اشتہاری ملزم گرفتار

337

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) لاڑکانہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 15 سے زائد سنگین نوعیت کے مقدمات میں اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا ہے، اس حوالے سے ایس ایس پی لاڑکانہ عمران قریشی نے بتایا کہ گرفتار ملزمان ننگر عرف بخت ابڑو تحصیل باقرانی کے گاؤں راوت ابڑوکا رہائشی ہے جس پر تھانہ باقرانی پر 15 سے زائد سنگین نوعیت کے مقدمات درج ہیں جس سے مزید تفتیش جاری ہے، دوسری جانب ایس ایس پی نے بہترین کارکردگی دکھانے پر تھانہ علی گوہر آباد پولیس کے لیے شاباشوں کے پیغامات جاری کیے ہیں۔