سول اسپتال کوئٹہ میں پرچی سسٹم ختم کرنے کے احکامات

198

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) چیف سیکرٹری بلوچستان مظہرنیاز رانا نے سول اسپتال کوئٹہ پرچی سسٹم ختم کرنے کے احکامات دیدیے۔چیف سیکرٹری بلوچستان مطہرنیاز رانا نے سنڈیمن پروونشل اسپتال کا اچانک دورہ کیا ، سیکرٹری بلڈنگ غلام علی بلوچ اور سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی ہاشم غلزئی بھی ان کے ہمراہ تھے،چیف سیکرٹری نے اسپتال میں مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور اسپتال میں صفائی کی ابتر صورتحال پر اظہارِ برہمی کیا ، چیف سیکرٹری کا اسپتال میں پرچی سسٹم فوری طور پر ختم کرنے کی ہدایت دی اور کہا کہ اسپتال میں طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، صوبائی حکومت اس حوالے سے اقدامات کر رہی ہے ، چیف سیکرٹری نے اسپتال میں ٹریفک اور پارکنگ نظام کو بھی بہتر کرنے کی ہدایت دی۔