پنجاب اسمبلی ،فلوزملز کو گندم کی منصفانہ تقسیم کی قرارداد جمع

219

لاہور (نمائندہ جسارت) فلورز ملز کوگندم کی تقسیم منصفانہ طریقے سے یقینی بنانے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع،قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی۔یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ فلورز ملز کو گندم کی فراہمی منصفانہ طریقے سے یقینی بنائی جائے۔گندم کی غیر منصفانہ تقسیم سے آٹے کی قلت اور قیمت میں اضافہ ہورہا ہے۔محکمہ خوراک پنجاب کی گندم اجراء پالیسی فلورز ملز نے مسترد کردی ہے۔حکومت کی جانب سے فلورز ملز کو فراہم کی گئی گندم کی قیمت میں بھی فرق دیکھنے میں آرہا ہے۔حکومت من پسند ملز مالکان کو زیادہ گندم کی بوریاں دے رہی ہے۔گندم کی تقسیم کی تفریق فوری ختم کی جائے۔سرکاری نرخ ناموں کے مطابق مارکیٹ میں آٹے کی فروخت یقینی بنائی جائے۔