جیکب آباد پولیس کی جانب سے 28 سود خوروں کی فہرست جاری

166

جیکب آباد (نمائندہ جسارت) جیکب آباد پولیس کی جانب سے 28 سود خوروں کی فہرست جاری، شہر کے ڈی سی چوک پرفہرست آویزاں،بااثر کا نام غائب ،سابق ایس ایس پی نے جیکب آباد کے 31سودخوروں کی لسٹ جاری کی تھی تفصیلات کے مطابق جیکب آباد پولیس کی جانب سے 28سو د خوروں کی فہرست جاری کرکے ڈی سی چوک پر آویزاں کی گئی ہے جاری کی گئی فہرست میں بااثر کا نام غائب ہے اس سے پہلے سابق ایس ایس پی فیصل عبداللہ چاچڑ کی جانب سے جیکب آباد کے 31سود خوروں کی فہرست بمع تصویر اور ناموں کے شہر کے چوراہوں پر لگائی گئی تھی ،پولیس کی جانب سے فہرست جاری کرنے کے بعد سود خوروںمیںکھلبلی مچ گئی، جبکہ شہریوں کا کہنا ہے کہ جاری فہرست میںبااثر سود خوروں کے نام شامل نہیں کیے گئے جو کہ سیاسی اثرو سوخ رکھتے ہیںاور غریب لوگوں کے گھروںاور دوکانوں پر قابض ہیں۔