حجاب ہمارا فخر،وقار اور مسلم عورت کی پہچان ہے، صبیحہ احتشام

222

میرپورخاص (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی حلقہ خواتین میرپورخاص کے تحت آج ملک سینٹر ڈھولن آباد میں تہذیب ہے حجاب کے عنوان پر بڑی خواتین کانفرنس کا انعقاد کیا جارہا ہے کانفرنس سے جماعت اسلامی شعبہ حلقہ خواتین کی صوبائی و ضلعی ذمے داران خطاب کریں گی، جماعت اسلامی شعبہ حلقہ خواتین ضلع میرپورخاص کی ناظمہ صبیحہ احتشام نے میرپورخاص شہر کی خواتین اسلام کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس کانفرنس میں بھرپور شرکت کریںانہوں نے مزید کہا کہ حجاب ہمارا فخر،وقار اور مسلم عورت کی پہچان ہے آج پاکستان کا مغرب زدہ میڈیا اور غیر ملکی فنڈنگ پر چلنے والی مخصوص این جی اوز پاکستانی معاشرے میں حجاب کے بارے میں کنفیوژن پیدا کرکے خواتین اسلام کو بے حجاب کرنے کی ناکام کوشش میں مصروف ہے۔ پاکستان کی لاکھوں باحجاب خواتین آج اپنے اپنے شعبوں میں کلیدی کردار ادا کررہی ہے حجاب ان کی کارکردگی میں کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہیں کرتا بلکہ انہیں تحفظ کا احساس عطا کرتا ہے۔