قومی عوامی تحریک کی مرکزی کال پر کشمور کے کارکنان کی ریلی

173

کندھکوٹ(نمائندہ جسارت) قومی عوامی تحریک کی مرکزی کال پر کشمور کے کارکنان کی جانب سے احتجاج ریلی نکالی گئی۔ ریلی نادرا چوک سے پریس کلب تک نکالی گئی، جس میں قومی عوامی تحریک کے کارکنان بڑی تعداد میں شریک تھے۔ ریلی سجاد احمد بروہی اور فدا حسین محمدانی کی سربراہی میں نکالی گئی۔ قومی عوامی تحریک کے کارکنان نے احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے سندھ حکومت اور وفاقی حکومت کے سامنے چار نقاطی مطالبہ کیا ہے۔ افغانوں کو سندھ میں زبردستی آباد کرانے کیخلاف اور سندھ میں پانی کی شدید قلت کے خلاف سندھ کی زمینوں پر غیرقانونی قبضہ مافیا کیخلاف اور وفاقی حکومت کی جانب سے سندھ کے 12000ہزار ملازمین کو برطرف کیے جانے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک ہمارے یہ چار مطالبے تسلیم نہیں کیے جاتے تب تک اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔