سیاسی عمل سے خواتین کی بیدخلی تاریخی اور عالمگیر حقیقت ہے

235

سکھر( نمائندہ جسارت)جذبہ عورت گروپ سکھر کا ایک اجلاس پریس کلب میں منعقد ہوا، اجلاس اجلاس سے عورت فاؤنڈیشن کی رہنما غزالہ انجم، زینت بھنبھرو و ویگر کا کہنا تھا کہ مقامی حکومتوں کا نظام پاکستان کے جمہوری تناظر میں ہمیشہ سے اہمیت کا حامل رہا ہے۔ سیاسی عمل سے خواتین کی بیدخلی ایک تاریخی اور عالمگیر حقیقت ہے، صنفی برابری کے لیے بہت سے بین الاقوامی قوانین و معاہدوں کے باوجود پارلیمنٹ میں خواتین کی 19 فیصد نمائندگی حیران کن ہے۔ ان کا کہنا تہا کہ جمہوری عمل میں خواتین کی کم شراکت داری تمام ممالک کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے۔ جذبہ گروپ خواتین رہنماء کا مزید کہنا تہا کہ عورت فاؤنڈیشن اور جذبہ گروپ نے خواتین کہ لوکل مسائل کو لوکل گورنمنٹ و میونسپل سمیت نادرا اور متعلقہ اداروں کی انتظامیہ سے حل کرانے کے لیے رابطہ اور میڈیا کے ذریعے ان مسائل کو اجاگر کرنا ہوگا اور خواتین کو سیاسی دھارے میں آگے آنا ہوگا۔ اجلاس میں شمائلہ، غلام زہرہ، نرگس، رشیدہ، شمشاد، انجم، ناہید، پروین، یاسمین نے بھی خیالات کا اظہار کیا۔ اجلاس میں زینت بھنبھرو کو جذبہ عورت گروپ کا اسپیکر منتخب کیا گیا۔