جیکب آباد شہر میں پی ڈی سی کی جانب سے جبری لوڈشیڈنگ

155

جیکب آباد (نمائندہ جسارت) جیکب آباد شہر میں پی ڈی سی کی جانب سے جبری لوڈشیڈنگ کی جانے لگی۔ جیکب آباد میں گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ سیپکو کی جانب سے بجلی کی لوڈشیڈنگ بھی بڑھا دی گئی ہے سیپکو کی غیر اعلانیہ اور بلاجواز لوڈشیڈنگ سے شہری تنگ آگئے ہیں،اعلانیہ 8گھنٹے لوڈشیڈنگ کے علاوہ بھی کئی گھنٹوں بجلی بند کرنے کی شکایات ہیںجبکہ پی ڈی سی سکھر کی جانب سے بھی صرف جیکب آباد میں جبری لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے دن ہو یا رات اچانک پی ڈی سی سکھر گرڈ حکام کو بجلی بند کرنے کا نادر شاہی حکم جاری کرتے ہیں بجلی کب بحال ہوگی کچھ نہیں بتایا جاتا جیکب آباد کے شہریوں نے چیف سیپکو اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کی رکن میڈم ملیحہ سومرو سے جیکب آباد میںبلا جواز غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا نوٹس لینے اور پی ڈی سی سکھر کی جبری لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے اس سلسلے پی ڈی سی سکھر ایاز شیخ سے رابطے کی کوشش کی گئی پر انکا نمبر اٹینڈ نہ ہوا۔