کینیڈا میں انتخابات کا انعقادوزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے لیے امتحان

223
اوٹاوا؍برلن؍ ہانگ کانگ؍ ماسکو: کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو الیکشن سے قبل اپنے حامیوں سے خطاب کررہے ہیں، جرمنی میں چانسلر کے عہدے کے لیے نامزد امیدواروں کے درمیان مباحثہ ٹی وی پر نشر کیا جارہا ہے، ہانگ کانگ میں چین کے زیر انتظام انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے لیے اہل کار شہریوں کی رہنمائی کررہا ہے، روس میں ہونے والے الیکشن کے بعد ووٹوں کی گنتی کی جارہی ہے

اوٹاوا (انٹرنیشنل ڈیسک) کینیڈا میں عام انتخابات کی صورت میں وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے لیے امتحان شروع ہوگیا۔ عوامی جائزوں کے مطابق الیکشن میں ٹروڈو ایک بار پھر حکومت سازی میں کامیاب ہو سکتے ہیں ، لیکن لبرل پارٹی سے تعلق رکھنے والے ٹروڈو پارلیمانی اکثریت حاصل کرنے میں ناکام بھی ہو سکتے ہیں۔