توہین عدالت: سینئر ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر لینڈ سے جواب طلب

121

کراچی (اسٹا ف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے شہید ملت روڈ پر تجاوزات آپریشن کے دوران لیز ورکشاپ مسمار کرنے سے متعلق توہین عدالت کی درخواست پر سینئر ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر لینڈ کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) سے جواب طلب کرلیا، فاضل عدالت نے کے ایم سی حکام کو ریکارڈ سمیت 19 اکتوبر کو طلب کرلیا۔ پیر کو جسٹس عرفان سعادت خان کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے شہید ملت روڈ پر تجاوزات آپریشن کے دوران لیز ورکشاپ مسمار کرنے سے متعلق ایاز احمد چودھری کی جانب سے توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ شہید ملت روڈ پر قانونی ورک شاپ کو مسمار کردیا گیا۔ تجاوزات کی آڑ میں جائز پراپرٹی کو نشانہ بنایا گیا۔