پونے 6 ارب کرپشن، ملزم کی ریفرنس سے نام نکالنے کی درخواست مسترد

156

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے محکمہ اطلاعات سندھ میں 5 ارب 76 کروڑ روپے کے کرپشن ریفرنس میں شریک ملزم منصور راجپوت کی جانب سے ریفرنس سے نام خارج کرنے سے متعلق دائر درخواست مسترد کردی۔ پیر کو جسٹس محمد اقبال کلہوڑو کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کرپشن ریفرنس سے متعلق شریک ملزم کی دائر درخواست پر محفوظ کیا ہوا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے منصور راجپوت کیخلاف کیس ختم کرنے کی اپیل بھی مسترد کردی۔ منصور راجپوت نے نیب کورٹ کے فیصلے کیخلاف ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔ وکیل صفائی نے دلائل میں کہا تھا کہ منصور راجپوت کیخلاف نیب اب تک ثبوت پیش نہیں کر پایا۔ محکمہ اطلاعات کیس میں سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن اور دیگر نامزد ہیں۔