سی ای او افغان کرکٹ بورڈ تبدیل آئی پی ایل میچز دکھانے پر پابندی

499

کابل (مانیٹر نگ ڈ یسک )طالبان نے افغان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر(سی ای او) حامد شنواری کو عہدے سے ہٹا دیا۔افغان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حامد شنواری کی جگہ نصیب خان کو نیا چیف ایگزیکٹو آفیسر تعینات کیا گیا ہے۔بورڈ کا کہنا ہے کہ نصیب خان نے اعلیٰ تعلیم حاصل کر رکھی ہے اور وہ کرکٹ کی مکمل سمجھ بوجھ رکھتے ہیں۔علاوہ ازیںطالبان نے آئی پی ایل کے میچز دکھانے پر پابندی عاید کردی ہے، آئی پی ایل کا 14 واں سیزن متحدہ عرب امارات میں جاری ہے ۔افغان کرکٹ بورڈ کے سابق میڈیا منیجر ابراہیم مومند نے ٹوئٹ میں بتایا کہ طالبان نے قومی ٹی وی پرآئی پی ایل کے میچز دکھانے پر پابندی لگادی ہے۔اس کے علاوہ افغان صحافی انیس الرحمن نے بھی ٹوئٹ میںکہا کہ افغان اسپورٹس چینل آر ٹی اے اسپورٹس ٹرانسمیشن کے لیے فیس بھی ادا کرچکا ہے تاہم اس حوالے سے طالبان کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ۔