بھارتی صحافی نے کابل سرینا ہوٹل کی 2 منزلہ عمارت کو 5 منزلہ بنا دیا

619

نئی دہلی (صباح نیوز) بھارتی میڈیا پاکستان کیخلا ف پروپیگنڈے میں ایک دفعہ پھر بے نقاب، بھارتی ٹی وی اینکر ارنب گوسوامی نے دعویٰ کیا کہ کابل میں واقع سرینا ہوٹل کی پانچویں منزل پر پاکستانی فوج موجود ہے تاہم بعد ازاں پتا چلا کہ کابل میں سرینا ہوٹل کی عمارت کی تو محض 2 ہی منزلیں ہیں۔ جس کے بعد سوشل میڈیا پر بھارتی اینکر کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ شو میں ایک بھارتی تجزیہ نگار اور پی ٹی آئی کے عبدالصمد یعقوب بھی شرکت کر رہے تھے۔ عبدالصمد یعقوب کی جانب سے ان دعوؤں کو چیلنج کیے جانے کے باوجود اینکر نے ایک مرتبہ پھر اپنی اطلاعات درست ہونے کا دعوی کیا اور کہا کہ وہ ہوٹل میں پاکستانی اہلکاروں کے کمروں کے نمبر بھی جانتے ہیں۔