آسٹریلیا کی راہ تک رہے افغانیوں کی بےبسی

324

آسٹریلیا کے حمایتی افغان جنہیں حکومت کی جانب سے ہنگامی عارضی ویزے جاریے  کیے گئے تھے، پریشان ہیں کہ وہ افغانستان میں پھنسے رہ جائیں گے کیونکہ یہ ویزے اب ایکسپائر ہونے کے قریب ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان میں آسٹریلیائی فوج کی حمایت کرنے والے 150 سے زائد افغانیوں کے پاس عارضی آسٹریلیائی ویزے ہیں لیکن موجودہ حالات کے پیشِ نظر ملک چھوڑنے سے قاصر ہیں۔

ان میں اکثریت آسٹریلیا کے کابل سفارت خانے کے سابق عملے کی ہے جو گزشتہ ماہ انخلا کی پروازوں میں جانے میں ناکام رہے اور ان میں سابق ترجمان بھی ہیں جو آسٹریلوی ڈیفنس فورس میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔

ان میں سے ایک افغانی جس نے آسٹریلیائی سفارت خانے میں چھ سال تک بکتر بند گاڑیوں کی دیکھ بھال کے ٹھیکیدار کے طور پر کام کیا ، کو خدشہ ہے کہ اس کا تین ماہ کا عارضی ویزا ختم ہو جائے گا اور وہ یہیں پھنسا رہ جائیگا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ویزے تین ماہ کے لیے دیے گئے تھے لیکن تقریبا 20 سے 35 دن گزر چکے ہیں اور ہمارے پاس صرف دو ماہ باقی ہیں