روس: یونیورسٹی میں فائرنگ، 8 افراد ہلاک

502

روسی شہر پرم کی ایک یونیورسٹی میں طالب علم نے فائرنگ سے حملہ کردیا جس میں آٹھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

قومی تحقیقاتی کمیٹی اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کے مطابق روسی شہر پرم میں ایک یونیورسٹی میں ایک طالب علم کی فائرنگ سے کم از کم آٹھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

دارالحکومت ماسکو سے تقریبا 1300 کلومیٹر (800 میل) مشرق میں پرم اسٹیٹ یونیورسٹی پر حملہ کرنے کے فورا بعد ہی مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا۔

روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے بتایا کہ حملہ آور کی شناخت یونیورسٹی میں طالب علم کے طور پر ہوئی ہے۔ مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

میڈیا فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ حملہ آور طالب علم فرار ہورہا ہے جبکہ خوفزدہ افراد کو یونیورسٹی کی پہلی منزل کی کھڑکیوں سے چھلانگ لگاتے ہوئے دیکھا گیا۔

طالب علموں نے کلاس میں کرسیوں سے رکاوٹیں بھی کھڑی کیں تاکہ شوٹر کو کلاس روم میں داخل ہونے سے روکا جا سکے۔