پی سی بی نے نیوزی لینڈ کی پیشکش مسترد کردی

920

پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کی جانب سے نیوٹرل مقام پر سیریز کھیلنے کی پیشکش مسترد کردی۔

نیوزی لینڈ کے بغیر کھیلے واپس جانے سے جو نقصان ہوا اسے پورا کرنے کی باتیں ہونے لگیں، کیوی بورڈ کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ وائٹ نے کہا ہے کہ حکام اس پر غور کر رہے ہیں کہ  سیریز دوبارہ کب اور کہاں ہو سکتی ہے، جلد واضح کریں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی سے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کا رابطہ ہوا جس میں نیوٹرل مقام پر سیریز کھیلنے کی پیشکش کی گئی۔ پی سی بی نے نیوٹرل وینیو پر کھیلنے کی پیشکش مسترد کر دی۔

کیوی بورڈ نے کہا کہ نیوزی لینڈ دوبارہ پاکستان میں کھیلنا چاہتا ہے ری شیڈول سیریز کیلئے مناسب ونڈو تلاش کر رہے ہیں۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم  کے مستقل  کپتان کین ولیمسن  نے دورہ پاکستان منسوخی کو شرمناک قرار دے دیا۔

اپنے بیان میں کین ولیمسن نے کہا کہ کرکٹ کے لیے پاکستان بہترین جگہ ہے یہاں کے لوگ پرجوش ہوتے ہیں نیوزی لینڈ ٹیم کا پاکستان جانا اچھا قدم تھا، کرکٹ کھیلنے کیلئے تیار تھے۔