‘پی سی بی کا برتاؤ انتہائی غیر اخلاقی اور غیر پیشہ وارانہ ہے’

328

پاکستان کے مایہ ناز سابق فاسٹ بولر عمر گل پی سی بی کے رویے پر پھٹ پڑے۔

اپنے ٹوئٹر بیان میں عمرگل نے لکھا کہ گزشتہ ہفتے بلوچستان کے اسسٹنٹ کوچ بنانے کی یقین دہانی کرائی گئی اور بنا بتائے میری جگہ راج ہنس کو بلوچستان کا اسٹنٹ کوچ رکھ دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کوچ کی پوسٹ کے لیے میں نے اپنے کئی کام چھوڑ دیئے پی سی بی کا یہ برتاؤ انتہائی غیر اخلاقی اور غیر پیشہ وارانہ ہے مجھے نہیں معلوم کہ حالات کبھی بدلیں گے یا نہیں۔

سابق بولر نے کہا کہ  میں صحیح عمل سے گزرے بغیر کبھی بھی کسی چیز کا حصہ نہیں بننا چاہوں گا میں پاکستان کے لیے فخر کے ساتھ کھیلا ہوں اور فخر کے ساتھ کوچنگ کروں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے نوکری کی ضرورت نہیں ہے لیکن میں نظام اور کھلاڑیوں کی مدد کرنا چاہتا ہوں میرے پاس کرکٹ کا تھوڑا سا علم تو ہے۔