نیوزی لینڈ کے کپتان نے دورہ پاکستان منسوخی کو شرمناک قرار دیدیا

298

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم  کے مستقل  کپتان کین ولیمسن نے دورہ پاکستان منسوخی کو شرمناک قرار دے دیا۔

اپنے بیان میں کین ولیمسن نے کہا کہ کرکٹ کے لیے پاکستان بہترین جگہ ہے یہاں کے لوگ پرجوش ہوتے ہیں نیوزی لینڈ ٹیم کا پاکستان جانا اچھا قدم تھا، کرکٹ کھیلنے کیلئے تیار تھے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے تفصیلات نہیں پتہ لیکن یہ اچانک ہوا حکومت کا فیصلہ کھلاڑیوں کیلئے ہی کیا گیا،پاکستان نے انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کیلئے بےپناہ اقدامات کیے امید کرتا ہوں پاکستان میں مزید کرکٹ ہوگی۔

ولیمسن نے کہا کہ  کرکٹ ہم ملک میں نہیں کھیلی جاتی لیکن پاکستان کرکٹ کھیلنے کے لیے ایک خصوصی جگہ ہے یہاں انٹرنیشنل کرکٹ کو سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے۔

کیوی کپتان کے پاکستان کرکٹ کی حمایت سے متعلق بیان کو سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی مل رہی ہے اور صارفین ولیمسن کی سپورٹ کا خیرمقدم کررہے ہیں۔