عمان میں مساجد نماز جمعہ کیلیے کھولنے کا اعلان

366

سلطنت عمان نے آئندہ ماہ سے مساجد کو نمازہ جمعہ کے لیے کھولنے کا اعلان کر دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق وزارت مذہبی امور نے اعلان کیا ہے آئندہ ماہ سے سلطنت کی مساجد میں نمازجمعہ ‏باجماعت ادا کی جائے گی جس میں شرکت کے لیے نمازیوں کو اجازت دے دی گئی ہے۔

نماز جمعہ کے لیے کورونا ویکسینیشن لازمی قرار دی گئی ہے وہ افراد جو ویکسین کی دو خوراکیں لے چکے ہیں ‏انہیں مساجد میں نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت ہو گی۔

مساجد میں سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کی پابندی پر عمل کرنا ہوگا۔ نمازیوں کو اپنا جائے نماز ساتھ لانا ہوگا اور ‏ماسک بھی پہننا ہوگا۔

عمان نے حال ہی میں کورونا کیسز میں واضح کمی اور بڑے پیمانے پر ہونے والی ویکسینیشن کے بعد کورونا ‏پابندیاں نرم کرتے ہوئے بحری، بری اور فضائی سرحدیں کھول دی ہیں۔