پنج شیر میں پاکستان کے ملوث ہونے کے الزامات غلط تھے، نیویارک ٹائمز

842

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے افغانستان کے علاقے پنج شیر کی موجودہ صورتحال سے متعلق رپورٹ جاری کردی ہے۔

نیویارک ٹائمز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پنج شیر میں پاکستان کے ملوث ہونے سے متعلق الزامات جھوٹ تھے، پنج شیرمیں لڑائی ختم ہوچکی ہے، پنج شیر کے مرکز بازارک میں شدید جنگ کے آثار انتہائی کم ہیں، کچھ عمارتوں کے شیشے ٹوٹے ہیں لیکن بلڈنگ اسٹرکچر کو نقصان نہیں ہوا۔

امریکی اخبار کے مطابق طالبان نے پنج شیر کے مختلف علاقوں سے بھاری اسلحہ برآمد کیا، طالبان وادی پنج شیر میں کافی عرصے سے متحرک تھے، طالبان نے احمد شاہ مسعود کے مقبرے کی مرمت کی، طالبان نے مقبرے کی حفاظت کے لیے جنگجو بھی تعینات کیے ہیں۔

نیوزیارک ٹائمز کے مطابق پنج شیر کے کچھ شہریوں نے بھی طالبان کے قبضے میں مدد دی، پنج شیرکی اکثرآبادی لڑائی سے قبل ہی علاقہ چھوڑ گئی تھی۔