ایک ہی تنے میں 839 ٹماٹر اُگانے کا عالمی ریکارڈ

402

ایک برطانوی باغبان نے ایک ہی تنے میں 839 ٹماٹر اُگا کر گنیز ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام پیدا کرلیا ہے۔

انگلینڈ کے سٹین سٹڈ ایبٹس کے قصبے سے تعلق رکھنے والے 43 سالہ ڈگلس اسمتھ نے بتایا کہ انہوں نے مارچ میں بیج لگائے تھے اور اس مہینے ایک ہی تنے میں 839 ٹماٹر پک گئے۔

 2010 میں گنیز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر گراہم ٹرانٹر کے 448 ٹماٹروں کو اسمتھ کی فصل نے مات دے دی ہے۔

اسمتھ نے کہا کہ وہ اپنے ٹماٹر اگاتے اور کاٹتے وقت گنیز کے قوانین پر عمل کرنے میں محتاط رہے ہیں.