انسداد بدعنوانی کی حکمت عملی کامیاب رہی ،چیئرمین نیب

169

اسلام آباد (این این آئی) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر)جاوید اقبال نے کہا ہے کہ وائٹ کالر کرائم کے میگا کرپشن مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے نیب کی انسداد بدعنوانی کی موثر قومی حکمت عملی کامیاب رہی ہے۔ جاری اعلامیے کے مطابق جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ نیب نے 179 میگا کرپشن مقدمات میں سے 95 دعنوانی کے ریفرنس احتسا ب عدالتوں میں دائر کیے ہیں جبکہ 66 ریفرنسز کو قانون کے مطابق نمٹا دیا گیا ہے۔ اس وقت 179 میگا کرپشن مقدمات میں سے 10 انکوائریوںاور 10 انوسٹی گیشز کے مراحل میں ہیں۔ نیب نے بلاواسطہ اور بلواسطہ طور پر535 روپے کی لوٹی ہوئی رقم برآمد کر کے قومی خزانے میں جمع کروائی جو کہ ایک ریکارڈ کامیابی ہے ۔ احتساب عدالتوں میں نیب کے 1273بدعنوانی کے ریفرنسز زیر سماعت ہیں جنکی کل مالیت تقریباََ 1305ارب روپیسے زاید ہے۔ نیب بدعنوانی کے خلاف اقوام متحدہ کے کنونشن کے تحت پاکستان کا فوکل ادارہ ہے۔ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جس نے چین کے ساتھ بدعنوانی کے خاتمے کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔نیب سارک اینٹی کرپشن فورم کا چیئرمین ہے۔ سارک ممالک میں نیب کو ایک رول ماڈل سمجھا جاتا ہے۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان، ورلڈ اکنامک فورم، مشال پاکستان اور پلڈاٹ جیسے قومی اور بین الاقوامی شہرت یافتہ تنظیموں نے نیب کی انسداد بدعنوانی کی کوششوں کو سراہا ہے۔