کوہاٹ: فائرنگ سے انسداد پولیو ٹیم کی سیکورٹی پر مامور اہلکا شہید

189

کوہاٹ (صباح نیوز) کوہاٹ میں انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید ہوگیا۔ پولیس کے مطابق انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ کا واقعہ ڈھل بہزادی میں پیش آیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں دونوں ہیلتھ
ورکرز محفوظ رہے۔ واقعے کی ذاتی دشمنی سمیت دیگر پہلوؤں پر تفتیش کی جا رہی ہے۔