پاک افغان سرحد پر کروڑوں روپے اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

150

کوئٹہ (صباح نیوز) پاک افغان سرحد پر کروڑوں روپے اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق چمن میں پاک افغان سرحد پر ایف آئی اے اور سیکورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو مشکوک انداز میں سرحد پار کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ تلاشی پر مشکوک شخص سے 2 کروڑ 60 لاکھ کی پاکستانی کرنسی برآمد ہوئی۔ ایف آئی
اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کی شناخت امیر محمد کے نام سے ہوئی ہے اور وہ کوئٹہ کا رہائشی ہے، ملزم کو غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک کرنسی لے جانے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔