وزیراعظم آزاد کشمیر سے علی امین گنڈا پور کی ملاقات

120
اسلام آباد: وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عبدالقیوم نیاز ی سے وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور ملاقات کررہے ہیں

اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی اور وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور کے درمیان ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماوں نے آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر اور وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی
حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا۔اس موقع پر وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی نے کہا کہ سید علی گیلانی کے انتقال کے بعد مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہے۔ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم رکوانے اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔وزیراعظم نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن ، ایڈہاک ایکٹ اور احتساب ایکٹ میں ترمیم کے لیے وزرا پر مشتمل کمیٹیاں تشکیل دی ہیں۔