حیدرآباد، تنظیم اسلامی کی پاکستان میں اسلامی نظام کے قیام کے لیے ریلی

139

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) تنظیم اسلامی حیدرآباد کی جانب سے پاکستان میں اسلامی نظام کے قیام کے لیے ریلی نکالی گئی جس کی قیادت شبیر احمد لاکھو، ندیم چنا،اسلم ودیگر کررہے تھے۔ شرکاء نے مطالبات پر مبنی پوسٹر اٹھائے ہوئے تھے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا ہے اور اس ملک کی بقاء وسلامتی، معاشی استحکام اسلامی نظام کے نفاذ میں ہی ممکن ہے۔ لہٰذا معاشی اور معاشرتی قوانین کو اسلامی حدود کے مطابق بناکر اس پر عمل کرایا جائے۔