ٹنڈوالہٰیار، بارش نے رین ایمرجنسی کی قلعی کھول کر رکھ دی، متعدد علاقے زیر آب

134

ٹنڈوالہٰیار (نمائندہ جسارت) ضلع میں مون سون کی بارش نے ضلعی انتظامیہ کی رین ایمرجنسی کی قلعی کھول کر رکھ دی، گلیاں، بازار اور شہر بھر کے نشیبی علاقے دس منٹ کی برسات نے ضلعی انتظامیہ کی ناقص کارکردگی سے باران رحمت شہریوں کے لیے زحمت بن کررہ گئی۔ کچھ روز سے شدید گرمی اور حبس کے بعد رات میں بارش سے ضلع ٹنڈوالہٰیار کے مختلف علاقوں اور سڑکوں پر پانی جمع، نصرپور روڈ، چمبڑ روڈ بکیرا روڑ ٹنڈو سومرو روڈ میروا روڈ سمیت دیگر علاقوں میں سڑکوں، بازاروں، تجارتی مارکیٹوں میں بارش کے پانی کی نکاسی نہیں ہوسکی۔ اکرم کالونی ناگوری پلاٹ بھیل کالونی ابراہیم کالونی خانزادہ کالونی کشمیری کالونی مدینہ کالونی سمیت مختلف علاقے گندے پانی سے بھر گئے، جس سے شہری شدید پریشان اور کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گیا۔