پولیس شہریوں کے جان مال کے تحفظ میں پر ناکام ہوچکی، لال چند

178

عمرکوٹ (نمائندہ جسارت) پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے اور انسانی حقوق کے پارلیمانی سیکرٹری لال چند مالہی نے کہا ہے عمرکوٹ پولیس شہریوں کی جان مال کے تحفظ میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے تقریباً اکیس ماہ سے مقتول شرافت علی راجپوت کے ورثاء حصول انصاف کیلیے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہے۔ انتظامیہ اور اعلیٰ حکومت وزراء شخصیات شرافت علی راجپوت کے ورثاء کیساتھ داد رسی کیلیے تیار نہیں ہے ایم این اے لال چند مالہی آج شرافت علی راجپوت کے قاتل کی گرفتاری کیلیے لگائے گئے بھوک ہڑتالی کیمپ میں پہنچے مقتول شرافت علی راجپوت کے والد بھائی عدنان راجپوت کیساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ایم این اے لال چند مالہی نے بھوک ہڑتالی کیمپ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کو شرافت علی راجپوت کے قاتل کی گرفتاری میں کوئی دلچسپی نہیں پولیس چاہیے تو صرف چند گھنٹوں میں شرافت علی راجپوت کے قاتل کو گرفتار کرسکتی ہے مگر پولیس ایسا نہیں کریں گے کیونکہ اس میں پولیس کو پیسے ملنے نہیں ہے ایم این اے لال چند مالہی کا کہناتھا کہ محکمہ ریونیو سمیت تقریباً ہر محکمہ میں کرپشن عروج پر ہے۔ میں میڈیا کے توسط سے حکام سے مطالبہ کرتا ہوں کہ شرافت علی راجپوت کے قاتل کوفوری گرفتار کیاجائے عمرکوٹ ضلع میں مختلف سرکاری محکموں میں جو بھی افسر تعینات کیے جائیں ان کی قابلیت کو دیکھ کر ان افسران کی تعنیاتی کی جائے ایم این اے لال چند مالہی نے مزید کہا محکمہ ریونیو اور میونسپل کمیٹی سمیت دیگر محکموں میں کرپشن لوٹ مار کیلیے اپنے آدمی چن چن کر لگائے گئے ہیں رکن قومی اسمبلی لال چند مالہی نے کہا وہ عمرکوٹ کے شہریوں سول سوسائٹی صحافی وکلاء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں یہ شرافت راجپوت کے قاتل کی گرفتاری کیلیے آواز بنے یہ امر قابل ذکر ہے کہ تقریباً اکیس ماہ قبل شرافت علی راجپوت کو انہتائی بیدردی کیساتھ فائر کرکے قتل کردیا تھا اکیس ماہ سے شرافت علی راجپوت کے ورثاء حصول انصاف کیلیے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہے۔