لاڑکانہ، گاؤں خیربخش بروہی میں پانی کے معاملے پر ملزم نے بھانجے کو مار دیا

264

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) جیکب آباد ضلع کے تھانہ دلمراد کی حدود گاؤں خیربخش بروہی میں پانی کے معاملے پر ملزم نے اپنے محنت کش بھانجے جمال خان جکھرانی کو کدال کے وار کرکے شدید زخمی کردیا جسے ورثا کی جانب سے تشویش ناک حالت میں چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے نوجوان کے موت کی تصدیق کی، اس موقع پر مقتول محنت کش نوجوان کے ورثا نے بتایا کہ ملزم علی مراد جکھرانی نے پانی کے معاملے پر کدال کے وار کرکے محنت کش نوجوان جمال خان جکھرانی کو شدید زخمی کرنے کے بعد فرار ہوگیا، بعد ازاں انہیں ہم چانڈکا اسپتال لے آئے جہاں ڈاکٹروں نے ان کے موت کی تصدیق کی۔ لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی۔